راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین آف پیڈیاٹرکس پروفیسر ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے کہا ہے کہ گرمی کے ساتھ بچوں میں ڈائریا کے مریض میں بھی بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ پانی کی شدید کمی کی وجہ سے بچہ بے ہوش بھی ہو سکتا ہے۔ پانی کی شدید کمی جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔ ضروری ہے کہ ڈائریا شروع ہوتے ہی بچے کو او آر ایس پلانا شروع کریں۔ ڈائریا میں انٹی باؤٹکس ہرگز نہ دیں۔ بچوں کو پانی ابال کر پلائیں۔ صابن سے ہاتھ دھلوائیں۔ بازار کے کھانے اور مشروبات سے اجتناب کریں۔ حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کریں۔