• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑے کے ڈھیر سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نامعلوم شخص کوقتل کرکے لاش توڑے میں بندکرکے کوڑے کے ڈھیرپرپھینک دی گئی۔ تھانہ روات کو ڈی ایف سی شہباز نے بتایاکہ اراضی سوہال گاؤں سے ددھوچھا کی طرف جانے والی روڈ کےساتھ نشیبی جگہ پر کوڑے کے ڈھیر پر توڑے میں بند اور چادر میں لپٹی ہوئی نامعلوم شخص کی گلی سڑی اورپھولی ہوئی لاش ملی جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا  تھا۔
اسلام آباد سے مزید