• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ‘ عید الاضحیٰ پر صفائی انتظامات‘ عملہ کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات مکمل کر لئے۔ صفائی عملہ کے علا وہ مانیٹرنگ اور دیگر فرا ئض سرانجام دینے وا لے عملہ کی چھٹیاں منسو خ کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سی ای او ارشد خان، ڈپٹی سی ای او ناصرکمال نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جا مع پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطا بق عملہ کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ دفتر کینٹ بو رڈ میں مر کزی شکا یا ت سیل بھی قا ئم کر دیا گیا ہے جو 24گھنٹے فعال رہے گا۔ مقررہ وقت میں آلائشوں کو اُٹھانے اور ربش پوائنٹ تک پہنچایا جا ئیگا۔ 10 وارڈز میں کمپلینٹ سنٹر قا ئم کئے گئے ہیں۔ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے گاڑیاں کرایہ پر حاصل کر لی گئی ہیں ۔ صفائی پلان کے تحت 560سنیٹری ورکرز، 19سنیٹری سپروائزرز، ایک چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصرحسین، ایک پبلک ہیلتھ آفیسر، 2سنیٹری انسپکٹرز فرائض سرانجام دینگے۔ شکایات کیلئے عوام 051-9274421-2-3 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید