• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نجی اسکولوں کو کینٹ سے منتقل کرنیکا ٹائم شیڈول طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے کنٹونمنٹ کے علاقوں سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے سپریم کورٹ کے سابق فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران فریقین سے تعلیمی ادارے منتقل کرنے کا ٹائم شیڈول طلب کرلیا ہے،جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے پرائیوٹ سکولوں کو چھائونیوں سے خالی کرانے کا ٹائم شیڈول طلب کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ اگر عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں منظور ہوگئیں تو معاملہ ختم ہوجائے گا لیکن درخواستیں مسترد ہونے کی صورت میں پرائیوٹ سکولوں کو چھائو نیوں سے نکلنا ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید