اسلام آباد (آئی ا ین پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے اسلام آباد میں جنرل(ر)ضیا الحق کی قبر پر جیالوں کی نعرے بازی پر مذمتی بیان جاری کردیا۔ بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ضیاالحق کی قبر پر نعرے بازی اخلاقی طور پرایک نامناسب واقعہ تھا اوریہ نعرے بازی چند جیالوں کی جانب کی گئی۔