اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، کچھ کیس ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف انجوائے کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک دوسرے کا پوسٹ مارٹم کرنے والے مخالفین اکٹھے ہو گئے۔بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، کچھ کیس ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف انجوائے کیا جا سکتا ہے۔