اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام لئے بغیر ان پر طنز دے مارا، اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ان سے صحافی نے پوچھا کہ جس طرح ندیم افضل چن کو پارٹی میں واپس لے لیا ، کیا فواد چوہدری کو بھی واپس لیں گے ؟صحافی کو جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک ہی " چن " ہے ، دوسرا نام تو ہر بازار میں ملتا ہے۔