لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سولی پر چڑھ گئے مگر ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کیا، تاریخ اکرام اللہ نیازی کو کرپٹ اور قائد عوام کو شہید لکھتی ہے، عمران خان ہندوستان میں بال ٹھاکرے کےبوٹ پالش کرنے سے بھی باز نہ آئے، بلاول نے خاتون اول کے کردار پر نہیں بلکہ طرز عمل پر بات کی اور سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ بزدار وزیر اعلی ٰہے یا خاتون اول،علیمہ خان مجرم نہ تھیں تو عدالت نے ان پر دو کروڑ 94 لاکھ روپے کا جرمانہ کیوں کیا۔