اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر کی لیبارٹری این پی ایس ایل میں حالیہ بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایات پر جوائنٹ ٹیکنیکل ایڈوائزر اشفاق احمد میمن کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی 15روز میں رپورٹ مجاز اتھارٹی کو پیش کریگی، ادھر ڈائریکٹر جنرل این پی ایس ایل فوزیہ خان کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیاں قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کی گئی ہیں ۔