• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال نے کھیوٹ تقسیم کے بغیر وراثتی انتقالات پر پابندی لگادی ،شہری پریشان

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ مال راولپنڈی نے کھیوٹ تقسیم کے بغیر وراثتی انتقالات پر پابندی لگادی ہے۔جس پر عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔اور اے ڈی سی آر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ محکمہ مال میں جائیدادوں کی تقسیم کے معاملات پر برسوں فیصلہ نہیں ہوتا۔اے ڈی سی آر کے حکم کے تحت تمام اے ڈی ایل آرز اور تمام سروس سنٹرز انچارج کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کھیوٹ کی تقسیم کے بغیر کوئی انتقال منظور یا پراسیس نہ کیا جائے۔جس پر شہریوں نے کہا کہ کھیوٹ تقسیم تحصیلدار نے کرنی ہوتی ہے۔تقسیم کیلئے درخواستوں پر برسوں کارروائی نہیں ہوتی۔جبکہ مالک جائیداد کے انتقال کی صورت میں وارثان میں بیوہ،بچے اور نابالغ بھی شامل ہوتے ہیں۔کھیوٹ تقسیم تک ان کی وراثت کا اندارج نہ ہونا زمینوں پر قبضوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔راولپنڈی انتظامیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے اور حکم واپس لے کر شہریوں کو مسائل سے بچائے۔
اسلام آباد سے مزید