• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن بختاوری کی سلنڈر دھماکے سے متاثرہ گھر کا دورہ، اہل خانہ کو امدادی چیک دیا

اسلام آباد(جنگ نیوز) چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن بختاوری نے جی سیون میں گیس سلنڈر دھماکے سے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔احسن بختاوری نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی فراہم کیے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے احسن بختاوری نے کہا کہ یہ ایک نہایت دلخراش اور افسوسناک حادثہ ہے جس نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اسلام آباد سے مزید