اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہاسٹل کی سہولت ضرورت کے مطابق نہ ہونے کے خلاف خیبر پختونخوا کے رہائشی طلبہ نے ہڑتال کر دی ہے، پختون اسٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین انعام ترین نے کہا ہے کہ ہوسٹل اور رہائش کی سہولت طلباء کا حق ہے ، حکومت یونیورسٹی کو نئے ہاسٹلز کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کرے،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔