اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز کے حالیہ واقعے سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈرزکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اہم ملاقات کا بھی امکان ہے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا فیصلہ انکی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔