• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی ’ ق لیگ، متحدہ‘ کو مطالبات پورے کرنیکی یقین دہانیاں

اسلام آباد ( پرویز شوکت ،وقائع نگار ) آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی قیادت کو ضمانت دی ہے کہ مسلم لیگ ن ان سے کیے وعدے پورے کرے گی لہذا وہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے۔

آصف زرداری نے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ملاقاتیں کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں ضمانت دی کہ مسلم لیگ ن انکے مطالبات کا خیال رکھے گی۔

آصف علی زرداری نے یہی ضمانت ایم کیو ایم کی قیادت کو بھی دی ہے کہ انکے مطالبات پورے کئے جائیں گے ، ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو تحریک عدم اعتماد پر حمایت کرنے پر کڑی شرائط پیش کی ہیں جن میں کراچی کا ایڈ منسٹریٹر کا منصب ایم کیو ایم کو سونپا جائے۔

عدالت کے بلدیاتی اختیارات پر فیصلے کے حوالے سے مکمل عملدرآمد کیا جائے، حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے ساتھ مشاورات کی جائے،ملازمتوں کے 40 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے اور نئی مردم شماری کرائی جائے۔

ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولیں جائیں ،ہمارے کارکنوں کے مقدمات ختم کئے جائیں اور کارکنوں کو واپس آنے کی اجازت دی جائے ، آصف علی زرداری نے مطالبات ماننے کی یقین دھانی کرا دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید