• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کی بات چیت

بغداد(نیوز ڈیسک)عراق آئندہ ہفتے بدھ کو علاقائی حریف ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین بات چیت کی میزبانی کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ترکی میں منعقدہ ایک سفارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی۔ یہ بغداد کی میزبانی میں ہونے والا مکالمت کا چوتھا دور ہو گا۔ سفارت کاروں اور مذاکرات کاروں کی کوشش ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین براہ راست بات چیت شروع ہو سکے۔ سعودی عرب اور ایران مشرق وسطی میں کٹر حریف ممالک ہیں، جن کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
یورپ سے سے مزید