کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں تین میچ ہارنے کے بعدپاکستان ٹیم پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گی ۔ پاکستان ٹیم نے ہیملٹن میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ ویلنگٹن میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو141رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے اسکور269رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 128رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔