واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے چین کو دھمکی دی ہے اس نے یوکرین پر حملے کی پاداش میں روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
امریکا کا ایک اعلیٰ سطح وفد اطالوی دارالحکومت روم میں آج پیر کو چینی حکام سے ملاقات کرے گا۔ امریکی فوجی سلامتی کے مشیر جیک سلی وان اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے سفارتی شعبے کے سربراہ میں بات چیت کا دور ہوگا۔