• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر میں انڈر 19، جنوری میں خواتین پی ایس ایل زیر غور، رمیز راجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ پی سی بی اکتوبر میں پی ایس ایل انڈر 19متعارف کرنے کا سوچ رہا ہے۔جنوری فروری میں خواتین کا پی ایس ایل کرانےکی تجویز زیر غور ہے۔ اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے نئے منصوبے متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس پی ایس ایل کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ آئی سی سی فنڈرز کے علاوہ ہمارے پاس پیسے کمانے کا کوئی ذریعے نہیں ہے۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹ کو اوپر جانے کیلئےبڑے پیمانے پر تبدیلی اور اچھا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کی فرسٹ کلاس ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ حالیہ نتائج چشم کشا ہیں ۔ رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بہت کامیاب رہا۔ٹی وی اور آمدنی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ مجموعی طور پر 900 ملین روپے کا انجکشن لگا ہے۔ 540 کروڑ روپے فرنچائز کو تقسیم کیے ۔لاہور، نیشنل اسٹیڈیم اور ملتان اسٹیڈیم کے باہر 70 فائیو اسٹار سہولتوں والے کمرے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ کام چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکہ اگلا پی ایس ایل ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہو۔ موجودہ پی ایس ایل ماڈل تبدیل کرکے کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائےگا۔

اسپورٹس سے مزید