ٹیکساس(جنگ نیوز) ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے روسی ایوانِ صدر کریملن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پرصدر پیوٹن کو دو بدو لڑائی کا چیلنج دیدیا .
امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’میں اس پیغام کے ذریعے ولادیمیر پیوٹن کو دو بدو لڑائی کا چیلنج دیتا ہوں اور بازی یوکرین کی ہوگی۔ کیا پیوٹن اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں؟
ایلون مسک کی پوسٹ پر ایک ٹویٹر صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ روسی صدر کوئی بھی لڑائی آسانی سے جیت سکتے ہیں جس پر مسک نے جواب دیا کہ پیوٹن اتنی آسانی سے جب مغرب کو نیچا دکھا سکتے ہیں تو یہ چیلنج قبول کرنا بھی ان کیلئے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی لیکن پھر بھی وہ یہ چیلنج قبول نہیں کریں گے۔