• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکوٹین خون کی نالیوں اور بہائو کو روکتی ہے‘ پناہ کی تقریب میں مقررین کا خطاب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام ’’تمباکو اور نکوٹین پر مشتمل مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ‘‘ کے موضوع پر تقریب ہوئی۔ افشاں تحسین باجوہ چیئرپرسن این سی آر سی مہمان خصوصی تھیں جبکہ چیئر پرسن این ڈی او تحسین فواد، ارم ممتاز چیئر پرسن ویمن ڈویلپمنٹ ویلفیئر سنٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر یمنی میر، روبین غفور، سابق کمشنر انکم ٹیکس عبدالحفیظ، ثمینہ شعیب، نورین گیلانی، روحی ہاشمی، تنویر نصرت، تزئین اختر شریک تھے۔ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ نکوٹین خون کی نالیوں اور خون کے بہائو کو روکتی ہے۔ دھوئیں کے بغیر نکوٹین مصنوعات کو بے ضرر قرار دینا غلط ہے۔ افشاں تحسین باجوہ نے کہا کہ ویلو کو تمباکو سے پاک قرار دیکر اسکے استعمال کو درست قرار دینا غلط ہے۔ تمباکو اور ویلو دونوں ہی نکوٹین پر مشتمل ہیں جو بیماریوں کی بڑی وجہ ہیں۔دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت نقصان دہ ویلو کی تشہیر کو فوری روکے۔
اسلام آباد سے مزید