• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس راشن رعایت پروگرام،ملتان ڈویژن سرفہرست،ملک بھر میں پہلی پوزیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)احساس راشن رعایت پروگرام رجسٹریشن میں ملتان ڈویژن سر فہرست ہے،ملک بھر میں ملتان ڈویژن نے ریکارڈ رجسٹریشن کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈویژنل انتظامیہ کیلئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اعزاز اپنی ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز نے موثر حکمت عملی کے تحت 100 فی صد سے زائد ٹارگٹ حاصل کیا،دکانداروں اور شہریوں کی قلیل مدت میں رجسٹریشن کرکے راشن پروگرام کا آغاز کیا،عوام کو ریلیف دینے کیلئے انتظامیہ ہر ٹاسک کو پورا کرے گی۔
ملتان سے مزید