• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک جلسہ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سہولتیں دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قاسم عباسی)ڈی چوک جلسہ، سرکاری عہدیدار کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سہولیات فراہمی کی ہدایت، حمزہ شفقت کی چیف ایڈمنسٹریٹر PTI کے خط کی تصدیق؛ جلسے کی اجازت دینے کیلئے متعلقہ محکمے رپورٹ کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق بے مثال انداز میں پی ٹی آئی حکومت کے ایک عہدیدار نے ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے سیکورٹی اور دیگر متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اجازت لینے کی بجائے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو لکھے گئے خط میں زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ میں یہ بات آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی نے 27 مارچ 2022 کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عزت مآب وزیر اعظم عمران خان مذکورہ تقریب میں جمع ہونے والے عوام سے اہم خطاب کریں گے۔ خط میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آگاہ رہیں اور سیکورٹی، مقام اور دیگر خدمات کے حوالے سے ضروری تعاون فراہم کریں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد سے رابطہ کرنے پر حمزہ شفقت نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو اس بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے شامل کیا ہے کہ آیا اس کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔

اہم خبریں سے مزید