• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امسال ڈیڑھ ملین ٹن چینی کا اسٹرٹیجک ریزرو بنے گا، ملکی ضرورت 60 اور پیداوار 75 لاکھ ٹن سے تجاوز کریگی

اسلام آباد (حنیف خالد)ملک میں امسال ڈیڑھ ملین ٹن چینی کا اسٹرٹیجک ریزرو بنے گا، ملکی ضرورت 60اور پیداوار 75لاکھ ٹن سے تجاوز کریگی ، گنے کی شوگر ملوں کو سپلائی تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئی ہے اسکے نتیجے میں لوئر سندھ کی آدھی ملیں بند ہو گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ لوئر سندھ کی شوگر ملیں آئندہ پیر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب‘اپر سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی سپلائی تیزی سے کم ہونے لگی ہے۔ جمعرات 17مارچ کو ملک بھر میں شوگر ملوں کے چینی کے ایکس ملز ریٹ کلوزنگ کے وقت 78روپے پچاس پیسے اور 79روپے ساٹھ پیسے فی کلو کے درمیان رہے۔