• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ،13 ہزار لٹر سے زائد غیر معیاری خوردنی تیل برآمد

پشاور( جنگ نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مردان میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈسٹری بیوشن یونٹ سے بڑی مقدار میں غیرمعیاری خوردنی تیل برآمد کرلیا۔ ڈسٹری بیوشن یونٹ پر چھاپے کے دوران 13 ہزار لٹر سے زائد غیر معیاری خوردنی تیل برآمد کیا گیا، جسے مختلف برانڈز کے نام پر استعمال شدہ کنستر میں پیک کیا گیا تھا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ضبط شدہ خوردنی تیل کو بغیر ریفائننگ کے عمل سے گزارے پیک کیا گیا تھا۔ چھاپے کے دوران یونٹ کو سیل کردیا گیا، غیر معیاری خوردنی تیل فروخت کرنے پر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ بنوں کے علاقے تازیری چوک اور دواہ پول چوک میں مختلف کاروباروں کے انسپکشنز کئے گئے، اور مختلف جنرل سٹورز ، ملک شاپس، جلیبی شاپس، فروٹ اور ویجیٹبل شاپس کی چیکنگ کی گئی، ایک جنرل سٹور کو زائد المیعاد کولڈرنکس اور چائنا سالٹ ضبط کرکے دکان کو سیل کردیا گیا۔ مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں بھی کاروائی کی گئی، جس کے دوران خوراک سے وابستہ دکانوں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی انسپکشن کی گئی۔ اس دوران ایک ہوٹل سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے اور ناقص صفائی ہونے پر مذکورہ سیل کیا گیا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
پشاور سے مزید