ٹوکیو/تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان ،ایران، امارات، عمان، کویت اور چین میں زلزلے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔جاپان کے بحرالکاہلی ساحل سے قریب سمندر میں7.4 شدت کا زلزلہ آنے سےجاپان میں 3 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ساحلی علاقے کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا، جسے بعد ازاں اٹھا لیا گیا۔ اندازے کے مطابق زلزلے کا مرکز 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تقریباً پورے ہی مشرقی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے ڈھانچہ جاتی نقصانات اور آگ لگنے کی بھی اطلاعات ملیں۔ زلزلے سے20لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی چلی گئی اور ٹرین سروسز میں خلل پڑا۔ سوشل میڈیا پر درودیوار ہلنے کی وڈیو وائرل ہوگئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ایران میں زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ایرانی ساحلی شہر بندر لنگہ کے قریب تھا۔اس کے علاوہ امارات اور عمان بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ادھر چین کے صوبے گانسو کے زانگئے شہر میں صبح کے اوقات میں زلزلہ آیا،جس شدت 5.1ریکارڈ کی گئی۔