اسلام آباد (حنیف خالد) لوئر سندھ کی 8شوگر ملیں گنا نہ ملنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جبکہ اپر سندھ کی شوگر ملیں اپنے پاس موجود گنے کو کرش کرنے کے بعد آئندہ ہفتے بند ہونا شروع ہو جائینگی۔ جنوبی پنجاب جہاں 26سے 32ہزار ٹن یومیہ گنا کرش کرنے والی جدید ملیں ہیں‘ کے یارڈز کے اندر تین سے چار سو ٹرالرز‘ ٹرالیاں‘ ٹرک گنے سے لدے کھڑے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کی شوگر ملیں 22‘ 23مارچ سے بند ہونا شروع ہو رہی ہیں اور 27‘ 28مارچ تک بند ہو جائیں گی۔ جنوبی پنجاب کی 8شوگر ملیں جو ملک کی سب سے بڑی شوگر ملیں ہیں وہ 2اپریل تک گنا کرش کریں گی۔ خیبر پختونخوا کی شوگر ملیں بھی آئندہ ہفتے بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔