اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں جلیل شرقپور نے کہا کہ ہمارا 12منحرف لوگوں کا گروپ وزیراعلیٰ کے ساتھ تھا، ن لیگ کے 5ووٹ اب بھی میرےرابطے میں ہیں اور عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔میں اور5ساتھی عثمان بزدار کے خلاف ووٹ نہیں ڈالیں گے، عدم اعتماد لانا سیاسی پارٹیوں کا حق ہے۔