• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد انڈر پاس کے دونوں ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات بڑھ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ناظم آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والے انڈرپاس کے دونوں ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ انڈرپاس میں لائٹیں بھی بند ہوتی ہیں جس کے باعث حادثات اور لوٹ مار معمول بن گئی ہے، اکثر موٹرسائیکل سوار اندھیرے اور ٹریک کے ٹوٹنے کے باعث فیملی سمیت سلپ ہوجاتے ہیں شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ضلع وسطی کے بلدیاتی حکام سے انڈرپاس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید