• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکم

رازویلیہ (صباح نیوز)برازیل کی سپریم کورٹ نے ملک میں میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔عدلیہ نے یہ احکامات قوائد نظر انداز کرنے اور برازیلین حکام سے تعاون نہ کرنے پر جاری کیے گئے۔عدالت نے ایپل، گوگل اور دیگر برازیلین کمپنیوں کو پانچ دن میں اپنے پلیٹ فارم پر ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب ملک میں صدر کے انتخاب کے لیے اکتوبر میں الیکشن کا انعقاد کیا جائیگا جب کہ برازیلین صدر کے ٹیلی گرام اکاونٹ پر ایک ملین فالوورز ہیں جس سے وہ اسے انتخابی مہم میں استعمال کرسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین صدر کے حامی واٹس ایپ کی پالیسی تبدیل ہونے کے بعد بڑی تعداد میں ٹیلی گرام پر منتقل ہوگئے تھے۔عدالت نے کہا کہ ٹیلی گرام اپنی حریف کمپنیوں کی طرح ملک میں کسی قانونی نمائندے کی تعیناتی میں بھی ناکام ہوئی ہے۔سپریم کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ ٹیلی گرام نے برازیلین حکام کی متعدد درخواستوں کو نظر انداز کیا، ایپلی کیشن نے جھوٹی معلومات پھیلانے والے صدر کے حامیوں پر پابندی بھی عائد نہیں کی۔دوسری جانب برازیل کے صدر نے عدالت کے اس فیصلے کو تعصب پر مبنی اور آزادی اظہار کے خلاف قرار دیا ہے
یورپ سے سے مزید