• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی سندھ صوبہ حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، شوکت اللہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے 23مارچ کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے صدر SUGFشوکت اللہ فاروقی نے اپنی کمیٹی کے ہمراہ پیر کوجلسہ گاہ کا دورہ کرکے اپنے اطمنان کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ 23مارچ کو الحمزہ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ سندھ کے شہری علاقوں کے باسیوں کو مہاجر پر چم تلے متحد و منظم کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی معتصبانہ پالیسیوں اورسندھ کے شہر ی علاقوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا واحد حل جنوبی سندھ صوبے کا قیام ہے جسے حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ،انہوں نے کہا کہ انکروچمنٹ کے نام پر صرف مہاجر بستیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،کورنگی میں 40سے زائد شادی ہالز کومسمار کرنے کا فیصلہ بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو سبوتاژکرنے کی سازش ہے،انہوں نے کہا کہ 23مارچ کے جلسے میں چیئر مین آفاق احمد قوم سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید