• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، طیارہ گرکر تباہ، تمام 132 مسافر ہلاک، چینی صدر کا تحقیقات کا حکم

گوانزو ، چین (اے ایف پی، جنگ نیوز) چین میں مسافر بردار طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، چینی ائیر لائن چائنہ ایسٹرن نے طیارے میں سوار تمام 132افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ، طیارہ ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے 3منٹ بعد ہی ہزاروں میٹر کی بلندی سے گر کر تباہ ہوگیا ،چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ حادثے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہیں ، انہوں نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ، چینی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) کے مطابق چین بوئنگ 737-800طیارہ کن منگ شہر سے گوانزو کی طرف جارہا تھا کہ شانچی ریجن کے شہر کی فضائی حدود میں تھا کہ اس کا رابطہ منقطع ہوگیا ، طیارے میں 123مسافر اور عملے کے9ارکان سوار تھے ۔ چائنہ ایسٹرن نے حادثے میں مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔کمپنی نے حادثےمیں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے افسوس کیا ہے ۔ یہ پرواز جنوب مغربی شہر کنمنگ سے دوپہر ایک بج کر 11منٹ پر روانہ ہوئی تھی، فلائٹ ٹریکنگ دوپہر دو بج کر 22منٹ پر ختم ہوئی۔اس طیارے نے 3بج کر 5منٹ پر جنوبی ساحل پر واقع گوانگ زو میں لینڈ کرنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید