• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو افغان طالبان کا فوبیاہوگیاہے، عبدالستارچشتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ بلاول بھٹو کوامارت اسلامی طالبان افغانستان فوبیاہوگیاہے اوربلاول نے ہمیشہ طالبان افغانستان کیخلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ وہ امارت اسلامی طالبان کے مخالف بائیڈن وامریکہ کی خوشنودی کیلئے کررہے ہیں۔ لیکن بلاول یادرکھیں امارت اسلامی افغانستان اس وقت عالمی سطح پرایک بڑی قوت ہے جس نے بلاول زرداری کے آقا امریکہ کی قیادت میں ساٹھ سے زیادہ ممالک کوشکست دی ۔ مسئلہ کشمیر،افغان بحران،جن بحرانوں سے دوچارہے کشمیرپاکستان کی شہ رگ افغانستان ھمارا پڑوسی اسلامی برادرملک ہے۔ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہوررہاہے قبلہ اول اسرائیل کے قبضہ میں ہے مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کی ساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے او آئی سی اجلاس وقت کاعین تقاضا اورضرورت ہے۔ امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے سے خطہ میں مستقل اور پائیدار امن خطے کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس سے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی حاصل ہوئی اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے بہتری کے خواہاں ہے۔ اس وقت سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے ہیں انسانی حقوق کا معاملہ دنیا میں انسانیت سے جڑا ہوا ہے۔
کوئٹہ سے مزید