• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاؤنس کی منظوری کیلئے ملازمین کاسول سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی اپیل پر بجٹ ہال محکمہ خزانہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکرٹریٹ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیشن کونسل سیکرٹریٹ کے عہدےداران راجہ سہیل احمد ، محمد سلطان گُجر، محمد خاں اعوان، سعید الرحمن اور چوہدری غلام غوث نے کہا کہ محکمہ خزانہ فی الفور100فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس کی سمری منظوری کے لئے ایوان وزیراعلی پنجاب کوروانہ کرے اور اس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی اپیل پر آج10:30تا 11:30 بجے تک سیکرٹریٹ گراونڈ میں بھر پورا احتجاج کیا جائے گااوراِس دوران دفاتر میں کام ٹھپ رہے گاجبکہ یہ احتجاج سیکرٹریٹ الاؤنس کی منظوری تک جاری رہے گا۔
لاہور سے مزید