لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال کے علاقے نیاز بیگ روڈ شہنشاہ چوک کے قریب نامعلوم شخص کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی جس کو تیز دھار آلے شہ رگ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے جس کی عمر 40 سالہ کے قریب معلوم ہوتی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔