• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹک فائبروسس جیسے امراض کا مربوط علاج ناگزیر، ڈاکٹر محمد فاروق افضل

لاہور(خصوصی نمائندہ)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ سسٹک فائبروسس جیسے پیچیدہ جینیاتی امراض کے خلاف مؤثر جنگ کے لیے جدید تشخیص، جینیاتی ٹیسٹنگ اور مربوط علاج ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مریض بچوں کو بروقت تشخیص، اور والدین کی مناسب رہنمائی فراہم کر کے ان کی زندگی کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے قائم کردہ کلینک میں مریض بچوں کو جدید تشخیصی سہولیات، جینیاتی کونسلنگ، فزیوتھراپی، غذائی رہنمائی اور ماہرین کی مسلسل نگرانی فراہم کی جائے گی۔سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید الدین، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پیڈیاٹرک انڈس ہسپتال کراچی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر شاہد حسین، پروفیسر حسن سلیمان ملک، ڈاکٹر عائشہ افتخار ڈاکٹر محمد عثمان غنی پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید الدین، ڈاکٹر محمد آصف نعیم، ڈاکٹر حوریہ رحمان، ڈاکٹر مزمل اعظم، ڈاکٹر محمد عمیر اور ڈاکٹر سندس طاہر تبسم لیاقت سمیت طبی ماہرین، ڈاکٹرز، طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
لاہور سے مزید