• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس کا فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس (ماڈیولر انٹیگریٹڈ کریکولم 2025) کے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبہ سیدہ زوہا ثاقب نے 820 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی رفیعہ بدر 805 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ اسی ادارے کی امامہ سجاد 794 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔
لاہور سے مزید