• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو مالی و جانی نقصانات سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کو مالی و جانی نقصانات سے بچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے اسکیموں کا جائزہ اور منظوری دی گئی۔اجلاس میں دریائے چناب کے کٹاؤ سے براج چیمہ اور براج ڈھلہ گاؤں کے تحفظ کیلئے 94.49 ملین روپے کے ہنگامی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ٹھٹھی بلوچ گاؤں کے تحفظ کیلئے 98.74 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔گڑھی گلہ اور رٹہ گاؤں کے تحفظ کیلئے 86.71 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
لاہور سے مزید