نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کانفرنس میں شرکت کی اور کہا تھا کہ ’چین کو وہی امید ہے جو او آئی سی کو کشمیر پر ہے، جو ایک مسلم اکثریتی خطہ ہے جس پر دونوں نئی دہلی اور اسلام آباد جزوی حصوں پر حکومت کرتے ہیں لیکن اس پر مکمل دعویٰ بھی کرتے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے بھارت کے حوالے سے نامناسب حوالے کو مسترد کرتے ہیں۔