• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ کا دورہ، بھارت کا پاکستان میں بیجنگ کے بیان پر رونا دھونا

نئی دہلی (اے ایف پی /جنگ نیوز )چین کے وزیرخارجہ نے او آئی سی میں شرکت کے بعد کابل اور پھر بھارت کا دورہ کیا ہے .

 جمعے کو بھارت کےد ورے کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کے چینی موقف پر رونا دھونا کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرحدوں پر تناؤ کے ماحول میں تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے،لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارت کے 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ تھا.

 اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے وانگ یی کے دورہ بھارت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ چین اور بھارت دونوں کو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی.

 وانگ یی پاکستان سے کابل کے راستےبھارت پہنچے اور ان کی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید