اسلام آباد(خبرایجنسی)ترجمان بلاول بھٹو ذوالفقار بدر نے کہا ہے کہ عمران وہ سیاسی بچھو ہے جس نے ملکی معیشت کو بھی کاٹ لیا۔ذوالفقار بدر نے بیان میں کہا کہ 5ہزار کرسیوں پر 10لاکھ لوگ دکھا کر سرپرائز دینا چاہتے تھے، ایک بندے کو ہزار دکھانے والے کیمرے منگائے گئے ہیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم باولے پن کی تمام حدیں پار کر چکا ہے، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ ٹویٹر پر یا 5 ہزار کرسیوں سے نہیں ہوگا۔ترجمان بلاول بھٹو ذوالفقار بدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مفت ٹرینیں چلا کر بھی 10 ہزار بندے پورے نہیں کر پا ئے۔