ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان سے اظہاریک جہتی کے لئے ملک بھر کی طرح ملتان سے بھی کارکنوں کے قافلے اراکین اسمبلی و عہدے داروں کی قیادت میں گزشتہ صبح اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ ڈیر انصاری شاہ رکن عالم کالونی سے امر بالمعروف ریلی اورجلسہ میں شرکت کے لئے قافلہ روانہ ہو ا۔اس موقع پر ضلعی عہدیدران عامر انور قریشی ،یاسر خان ،چوہدری ابرار ،چوہدری جمیل گجر، مرتضی اٹھنگل،غلام رسول سومرا، ریاض بھٹی ،غلام عباس اٹھنگل ،ڈاکٹر عارف،عزیز خان،اقبال بخاری،ندیم قیصر ،عاطف اعوان ،واجد علی ، عارف وینس سمیت بے شمارکارکنان شریک ہوئے۔