لندن (جنگ نیوز ) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے سابق امیدوار ایم پی اے پی پی8گوجرخان و چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال اور مہنگائی مارچ کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ گوجرخان میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور برے وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو وقت آنے پر عزتوں سے نوازا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس کو مزید وقت دینا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں جونہی ڈاکٹر اجازت دیں گے، ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر پاکستان روانہ ہوجاؤں گا۔