• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کی نامزدگی پر علیم خان گروپ کا مشاورت کا فیصلہ

لاہور(جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے کے معاملے پر علیم خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ پرویز الہٰی سے متعلق مشاورت سے جواب دے گا۔ علیم خان گروپ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے کل اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید