• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے پاکستان میں تمام جماعتیں یکجہتی اور استحکام کیلئے کام کریں گی،چین

بیجنگ (جنگ نیوز )پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چین کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں تمام جماعتیں یکجہتی اور استحکام کے لیے کام کریں گی۔جمعرات کو بریفنگ کے دوران پاکستان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اعلیٰ ترین مفاد کو برقرار رکھیں گی۔
اہم خبریں سے مزید