• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منحرف PTI اراکین پارلیمانی واٹس ایپ گروپ سے فارغ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے 19منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمانی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کے نمبرز جمعرات کو پارلیمانی واٹس ایپ گروپ سے نکالے گئے۔

 جن اراکین کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی واٹس  ایپ گروپ سے فارغ کیا گیا ان میں ڈاکٹر عامر لیاقت ، جویریہ ظفر ، فرخ الطاف ، سمیع گیلانی ، سید مبین عالم ، عاصم نذیر ، احمد حسین ڈھر ، عبدالغفار وٹو ، ریاض مزاری ، امجد فاروق کھوسہ ، عامر گوپانگ ، نواب شیر وسیر ، افضل ڈھانڈلہ ، نزہت پٹھان ، وجیہہ قمر ، رمیش کمار وانکوانی ، باسط بخاری ، راجہ ریاض احمد اور رانا قاسم نون شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید