لاہور(وقائع نگار خصوصی) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری عرفان سعید و ارکان پنجاب بار کونسل نے گوجرانوالہ کے وکیل ملک محمد اکرم کے قتل پر آج یکم اپریل کو ہڑتال کا اعلان کردیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، وائس چیئرمین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور وکلاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔