لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر بغیر کارروائی 13 اپریل تک ملتوی کردی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزکی معافی کی درخواستیں منظور کرلیں، آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے وکلا کو بریت کی درخواستوں پر دلائل پیش کرنیکی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیںاحتساب عدالت لاہور نے شہبازشریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ و دیگر 13ملزمان کیخلاف آشیانہ ہائوسنگ اسکیم ریفرنس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔ نیب ریفرنس کے مطابق رمضان شوگر ملز اورآشیانہ اقبال میں قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایاگیا۔