• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرائی اور خود ہی کمیٹی بنادی، حمزہ

لاہور(نمائندہ جنگ )متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے کہا پرویز الٰہی نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرائی اور خود کی کمیٹی بنادی،سپیکر پنجاب اسمبلی چاہتے ہیں ہمارے 40اراکین اسمبلی کو معطل کرنا چاہتے ہیں،اسمبلی میں تو کیمرے لگے ہوئے ہیں، ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے، آپ کے ہتھکنڈے قوم نے دیکھ لئے، آپ ہار رہے تھے اس لئے آپ نے اجلاس ملتوی کروادیا،انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنے کئی سال ہوگئے،عددی اکثریت کے لحاظ سے پنجاب میں قریب ہمارے نمبر200سے زائد تھے6منٹ کے اندر سیشن کو ملتوی کردیا گیا، شدید گرمی میں ہم روزہ افطار کرکے چلے گئے۔ گزشتہ روز نجی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویز الہی صاحب آپکو وارننگ دیتا ہوں،پرویز الہی صاحب آپکے وطیرے قوم نے دیکھ لئے،تماشا لگانے کی کوشش ہوئی تو حالات کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید