• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں منافع خوروں اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،11دکاندار گرفتار

کوئٹہ(خ ن)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی منافع خوروں،گراں فروشوں اور پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 افرادکو گرفتار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے شہر کے مختلف علاقوں جوائنٹ روڈاوربروری روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے گوشت، مرغی، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ نامے چیک کئے خلاف ورزی کرنے پر 11 دکانداروں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ دیگر دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہاگیا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام دکاندار گوشت ، دودھ، پھل اور سبزی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں اور سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کی جانب سے شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔لہذا تمام دکاندار گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کرتے ہوئے روزہ داروں کو ریلیف فراہم کریں۔ 
کوئٹہ سے مزید