• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

فوٹو: فرح خان انسٹاگرام
فوٹو: فرح خان انسٹاگرام

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان مبینہ کرپشن کی  وجہ سے آج کل خوب خبروں میں ہیں۔

فرح خان کی کرپشن کی داستانیں ناصرف اپوزیشن بلکہ  گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان بھی سناتے دکھائی دیتے ہیں۔

فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے۔

کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں بھی پیش پیش تھیں۔

جیسے ہی فرح خان کا نام زبان زد عام ہوا سوشل میڈیا پر بھی ان کے اکاؤنٹس کو فالو کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فرح خان کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو ’farahkhan_92‘ کا اکاؤنٹ فروری 2018 میں بنا تھا جسے اب تک 8ہزار سے زائد لوگ فالو کررہے ہیں۔

اس اکاؤنٹ کی بائیو میں صاف لکھا ہے کہ ’پی ٹی آئی آفیشل فیملی کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔‘

اگر اس اکاؤنٹ کا سرسری جائزہ لیا جائے تو اس اکاؤنٹ سے 580 ٹوئٹس کیے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تر ٹوئٹس وزیراعظم عمران خان کے ری ٹوئٹس ہی ہیں۔

اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فرح خان نے اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بھی ’پِن ٹوئٹ‘میں شیئر کر رکھا ہے۔

انسٹاگرام پر فرح خان ’F.KHAN211‘ کے یوزر نیم سے ہیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سرسری جائزہ لیا جائے تو زیادہ تر تصاویر بنی گالا میں لی گئی ہیں۔

کچھ مزید تصاویر میں انہیں اپنے پرائیوٹ جیٹ میں سفر کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


 فرح خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک تصویر میں انہیں وزیر اعظم عمران خان کے پالتو کتے کے سر پر ہاتھ پھیرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید